ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہِٹ اینڈ رن معاملے میں ایمبولینس کی ٹکر سے پیدل راہگیر ہلاک

ہِٹ اینڈ رن معاملے میں ایمبولینس کی ٹکر سے پیدل راہگیر ہلاک

Mon, 03 Apr 2017 11:00:45    S.O. News Service

کنداپور،2؍اپریل (ایس او نیوز) عام طور پر سڑک حادثہ ہونے پر زخمی کے لئے ایمبولینس جان بچانے کا ایک اہم ذریعہ بن جاتی ہے، لیکن کنداپور کے قریب ٹھوکٹے میں ایمبولینس ہی ایک شخص کی جان لینے کا سبب بن گئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کسی مریض کو اڈپی کے اسپتال میں پہنچانے کے بعد کنداپور کی طرف واپس لوٹ رہی ایک ایمبولینس کے ڈرائیورنے تھوکٹے کے قریب سڑک پار کر رہے ایک راہگیر کو ٹکر مارنے کے بعد راہ فرار اختیار کی اور بیچارہ زخمی جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کہتے ہیں کہ سڑک پار کرتے وقت ایمبولینس کا عقبی منظر دکھانے والا شیشہ rear view mirror ڈیوائیڈر پر کھڑے بابو نائک نامی شخص سے ٹکراگیااور وہ چکرا کرسڑک پر گر پڑا۔ لیکن ایمبولینس ڈرائیور رک کر زخمی کو سنبھالنے کے بجائے موقع سے فرارہوگیا۔ اوربابو نائک کی موت واقع ہوگئی۔ آس پاس سے گزرنے والوں نے جب یہ منظر دیکھا تو ایمبولینس کا پیچھا کرکے کنداپور شاستری سرکل کے قریب اسے پکڑ لیا۔ کوٹا پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد ایمبولینس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔


Share: